حمزہ علی عباسی کی بہن منی لانڈرنگ کیس میں مشکلات کا شکار
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے باعث قانونی مشکلات میں گھِر گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف جاری تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہوسکے۔