راولپنڈی : ہوائی فائرنگ کرنیوالی دلہن گر فتار
راولپنڈی (خبر نگار)گوجرخان میں ہوائی فائرنگ کرنیوالی دلہن گر فتار ،
تھانہ مندرہ کے علاقے گوڑھا میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیا ۔فائرنگ کا مقدمہ پولیس اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا، پستول اور چار گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، شہریار نامی لڑکا بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔