قاسم خان سے منسوب باتیں جھوٹ ہیں :سلمان اکرم راجہ
پشاور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے دلوں میں آزادی کی تمنا ہے ۔
قاسم خان سے منسوب جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی ہماری حقیقی آزادی ہے ، ہم جیلوں میں قید اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالتی نظام پر 27ویں ترمیم نے حملہ کیا، آئین کو بحال کرنا ہے ۔