چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
چیف جسٹس کی عدالت میں وفاقی دار الحکومت میں کھلے مین ہولز سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوناتھی لیکن چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کے زیر سماعت مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی، مقدمات کی سماعت کیلئے نئی تاریخیں رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔