ٹی ٹونٹی رینکنگ ،فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار

 ٹی ٹونٹی رینکنگ ،فرحان  کی تیسری پوزیشن برقرار

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔

بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے اور ایشان کشن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔بولرز کی فہرست میں راشد خان پہلے ، ورن چکرورتی دوسرے اور پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں