فضائی حدود فراہم نہ کرنے پراسرائیل نے فرانس سے دفاعی تعلقات ختم کر دئیے
ماسکو (اے پی پی)اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں فرانس کے عدم تعاون اور فضائی حدود فراہم نہ کرنے پر ۔۔
دفاعی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل امیر بارم نے کہا کہ اسرائیل اب فرانس پر ہتھیاروں کے لیے انحصار ختم کرے گا۔ فرانسیسی وزیر دفاع کی نائب ایلس روفو کا اسرائیل کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی اقدام کو ایران کے خلاف جنگ کے لیے ناموافق قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن اس کو یاد رکھے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پیرس نے ہتھیاروں کی رسائی سے انکار کیا۔