فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل دائر کی ہے ۔واضح رہے کہ بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان کو 2 میچز کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گزشتہ روز پی سی بی نے لاہور قلندرز کے فخر زمان پر 2 میچز کی پابند ی عائد کر دی تھی۔فخر زمان کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔