تہران پاکستان شکریہ کے نعروں سے گونج اُٹھا

تہران پاکستان شکریہ کے نعروں سے گونج اُٹھا

ایرانی شہری ریلی کے دوران پاکستانی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل پڑے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی

تہران(مانیٹرنگ نیوز)ایران کا دارالحکومت تہران’’پاکستان شکریہ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ولی عصر چوک پر ریلی کے شرکا نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے  تھے ، ان کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر شکریہ پاکستان کے نعرے بھی درج تھے ۔تہران کی ریلیوں میں صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی، شہریوں نے انقلاب ایران کے حق میں نعرے لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں