امریکا: 3 منٹ کے اندر 38 کرتب دِکھانے والا گھوڑا
شمالی کیرولائنا(نیٹ نیوز)لامریکا میں ایک گھوڑے نے تین منٹ کے اندر 38 کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ گرنگو کو اس کی مالکن لارین زیپیڈا نے ناچنے، گیند کو کِک مارنے، جھنڈا لہرانے ، گھنٹی بجانے اور یہاں تک کہ ناک سے کی بورڈ چلانے کی تربیت دی۔گرنگو نے 2 منٹ اور 47 سیکنڈ میں 38کرتب دِکھائے ۔مالکن لارین کا کہنا تھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ گرنگو گھوڑوں کی تربیت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔سوشل میڈیا پر گھوڑے کے اس فن کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں جبکہ مالکن کا کہنا ہے کہ وہ گھوڑے کی مزید تربیت کرینگی تاکہ وہ اور زیادہ کرتب دکھانے میں ماہر ہو سکے۔