دیو ہیکل وہیل نے سمندر میں وِنڈ سَرفر کو اڑا دیا
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)کیلیفورنیا کی خلیج میں ونڈ سرفنگ کرتے ہوئے تیز رفتار سرفر اچانک پانی سے ابھرتی ہوئی دیوہیکل ہمپ بیک وہیل سے ٹکرا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوکس نیوز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ونڈ سرفر گولڈن گیٹ برج کے قریب تیزی سے لہروں پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک ایک دیوہیکل وہیل سطحِ سمندر پر ابھری اور راستے میں آنے والی اس وہیل سے ونڈ سرفر ٹکرا گیا۔اس ٹکر کے نتیجے میں ونڈ سرفر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی میں گر گیا، جبکہ وہیل فوراً گہرے پانیوں میں غوطہ لگا گئی۔ خوش قسمتی سے ، چند لمحوں بعد ونڈ سرفر اپنے سامان کے ساتھ دوبارہ سطح پر نمودار ہو گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعے میں کسی کو کوئی سنگین چوٹ آئی ہے یا نہیں۔ہمپ بیک وہیلز اس وقت اپنی سالانہ ہجرت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔