وائٹ ہاؤس پر طنز، نیشنل مال میں سونے کا ٹوائلٹ نصب

وائٹ ہاؤس پر طنز، نیشنل مال میں سونے کا ٹوائلٹ نصب

واشنگٹن(نیٹ نیوز)واشنگٹن کے نیشنل مال میں سونے کے ٹوائلٹ والا ایک بڑا تخت نصب کر کے وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر انوکھے انداز میں تنقید کی گئی ہے۔

نیشنل مال میں نصب کیے گئے اس تخت کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بظاہر دیکھنے میں ایسا لگ رہا ہے کہ اسے سنگ مرمر اور سونے سے بنایا گیا ہے ۔اس تخت پر بیٹھنے کے لیے کسی شاندار صوفے کے بجائے سنہرے رنگ کا ٹوائلٹ نصب کیا گیا ہے ، جس پر لکھا ہے کہ‘بادشاہ کے لیے ایک تخت موزوں ہے ۔اس فن پارے کو نصب کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی ترجیحات عوامی مسائل کے بجائے وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش تک محدود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیوس انگل نے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنا کام کبھی نہیں روکیں گے اور ان وعدوں کو پورا کریں گے جن کیلئے وہ منتخب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں