انسان 50 سال تک چاند پر دوبارہ کیوں نہ جا سکا
لاہور(نیٹ نیوز)چاند پر انسانی قدم پڑے اب نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق انسانوں کی چاند پر واپسی میں طویل تاخیر کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عزم کی کمی ہے۔
چاند پر مشن بھیجنا ایک انتہائی پیچیدہ اور مہنگا عمل ہے جس کے لیے مسلسل مالی وسائل اور قومی سطح پر طویل مدتی ترجیحات کی ضرورت ہوتی ہے ۔سمتھسونین میوزیم کی ماہر ٹیزل میوئر ہارمنی کا کہنا ہے کہ اپالو پروگرام کے بعد کئی بار چاند پر جانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن صدارتی انتظامیہ کی تبدیلی کے ساتھ ہی خلا سے متعلق ترجیحات بھی بدلتی رہیں۔سیاسی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ چاند کا سفر ایک بڑا تکنیکی چیلنج بھی ہے ۔ زمین سے چاند کا فاصلہ تقریباً 4 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ ہے اور اب تک چاند پر لینڈنگ کی نصف سے زیادہ کوششیں ناکام رہی ہیں۔