صرف 17 منٹ سائیکلنگ، دماغ تیز، ڈیمنشیا کا خطرہ کم

صرف 17 منٹ سائیکلنگ، دماغ تیز، ڈیمنشیا کا خطرہ کم

لندن(نیٹ نیوز)نئی سائنسی تحقیق نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ روزانہ مختصر دورانیے کی سائیکلنگ نہ صرف دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے بلکہ بڑھاپے میں لاحق ہونے والی بیماری ڈیمنشیا کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ تقریباً 17 منٹ سائیکل چلانا اس حوالے سے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے ۔برطانیہ میں کی جانے والی اس تحقیق میں درمیانی عمر کے 23 زائد وزن کے حامل افراد کو شامل کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد باقاعدگی سے سائیکل چلاتے رہے، ان کے خون میں بی ڈی این ایف نامی کیمیکل کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا، جسے عام طور پر دماغ کی ‘خوراک’ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دماغی خلیات کی نشوونما اور ان کے باہمی رابطے کو بہتر بناتا ہے ۔اس کے برعکس، وہ افراد جو ورزش سے دور رہے، ان میں اس کیمیکل کی سطح میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں