امیر خاتون کی نوجوان کو 2 ارب تحفے میں دیکر شادی

امیر خاتون کی نوجوان کو 2 ارب تحفے میں دیکر شادی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک 55 سالہ امیر خاتون نے 25 سالہ شخص سے شادی کرلی اور تحفے میں اسے 5 کروڑ یوآن (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دئیے۔

55 سالہ یو وین ہونگ کی پیدائش ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا ،انہوں نے اپنا بیوٹی سیلون کھولا اور اپنی کاروباری سلطنت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اب انہوں نے ایک 25 سالہ شخص سے شادی کرلی ہے جس کی پیدائش 2001 میں ہوئی تھی اور ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرچکا ہے ۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں نے مارچ 2025 میں شادی کی اور یو وین ہونگ نے اس شخص کو 5 کروڑ مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے جس میں نقد رقم، جائیداد اور گاڑیاں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں