ملائیشیا کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

ملائیشیا کے بحری جہازوں کو آبنائے  ہرمز سے گزرنے کی اجازت

کوالالمپور ،نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے ملائیشیا کے بحری جہازوںکو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ۔۔۔

جبکہ بھارت کے 18بحری جہاز پھنس گئے ہیں ۔ملائیشیا کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ملائیشیا کے بحری جہازوں کو بغیر کسی ادائیگی کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ،اس ضمن میں ایران کو کوئی ٹول ادا نہیں کر رہے ، متعدد جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے قطار میں ہیں۔دوسری جانب ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز آبنائے ہرمز میں محصور ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں توانائی کا بحران سنگین ہو گیا۔ ایرانی حکام نے واضح کر دیا کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں