اختر بلند رانا پنشن کیس، وزارت خزانہ کی ایک ماہ مہلت کی استدعا

اختر بلند رانا پنشن کیس، وزارت خزانہ کی ایک ماہ مہلت کی استدعا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محسن اختر کیانی نے اختر بلند رانا کو سول سروس سے ریٹائرمنٹ پر ماہانہ پنشن کے بقایاجات کے معاملہ میں۔۔۔

 عدالتی فیصلے کے باوجود عدم ادائیگی پر توہینِ عدالت کی درخواست پر وزارتِ خزانہ نے ادائیگی کی منظوری کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگنے پر سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق اختر بلند رانا کی پنشن کے کُل بقایا جات 24 ملین روپے ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا درخواست گزار کو ماہانہ پنشن ادا کر دی گئی ہے ، بقایا جات کی منظوری وزارتِ خزانہ سے ہونی ہے کچھ وقت دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں