حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ذمہ دار قیادت کی پہچان ، طارق فضل

حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ذمہ دار  قیادت کی پہچان ، طارق فضل

ا سلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ذمہ دار قیادت کی پہچان ہوتا ہے،تین ہفتوں تک 129 ارب روپے خرچ کر کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا گیا۔

ایکس پرپوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جب قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہوئی تو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری طور پر لیوی میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا،یہ وہی لیوی ہے جو 165 ارب روپے کے بڑے سبسڈی پیکیج کو بھی سہارا دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں