متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت 4لاکھ،مانگا منڈی میں اڑھائی لاکھ روپے لوٹ لئے شادمان،سمن آباد سمیت مختلف علاقوں سے 3 گاڑیاں، 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں نقدی، طلائی زیورات ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں ناصر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں نفیس احمد سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل ،برکی میں مظہر سے 2لاکھ 50ہزار روپے فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں ظہور سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل ،نصیر أٓباد میں طاہر سے 1لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل ،انارکلی میں ارمغان سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے کوٹ لکھپت، شادمان اور سمن أٓباد سے 3 گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ،سبزہ زار اور گڑھی شاہو سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔