اسرائیل :ایران جنگ اور نیتن یاہو کیخلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ
تل ابیب (اے ایف پی)اسرائیل میں سینکڑوں شہری ہفتے کو وزیراعظم نیتن یاہو اور ایران کے ساتھ جنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلے۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگائے بمباری بند کرو، بات کرو، لا انتہا جنگ ختم کرو۔ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تقریبات پر پابندی کے باوجود مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے جنگی اقدامات پر بھی شک کا اظہار کیا۔