تھلاپتی وجے جلسے کے دوران سکیورٹی گارڈ پر غصہ ہوگئے
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارت میں اداکار سے سیاستدان بننے والے تھلاپتی وجے انتخابی جلسے کے دوران سکیورٹی گارڈ پر غصہ ہوگئے۔
تھلاپتی وجے نے پونڈیچری میں ایک روڈ شو اور انتخابی جلسے میں شرکت کی، اس دوران ایک سکیورٹی گارڈ نے ایک بزرگ شخص کو دھکا دیا، جس پر وجے نے غصے کا اظہار کیا اور گارڈ کو ڈانٹ پلادی۔انہوں نے بعد ازاں خود کو سنبھالا اور اپنے مداحوں سے خطاب کیا، ٹی وی کے کے سربراہ نے اس دوران پونڈیچری کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا وعدہ دہرایا۔