عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام

عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا، صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔۔

، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا اور فی تولہ چاندی گزشتہ کاروباری روز کی سطح پر برقرار رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں عارضی توازن پیدا ہو گیا ہے دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی، جہاں فی اونس سونا 4,676 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں، جسکے باعث سونے کی قیمتوں میں وقتی استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں