ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ
میلبرن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک جامع سائنسی تحقیق نے ای سگریٹ یعنی ویپنگ کے حوالے سے تشویشناک انکشافات سامنے لاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا استعمال پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر سے جڑا ہو سکتا ہے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سائنسدانوں کی نگرانی میں کی گئی، جس میں 2017 سے 2025 تک شائع ہونے والی مختلف سائنسی رپورٹس، انسانی کیس اسٹڈیز، لیبارٹری تجربات اور جانوروں پر کی گئی تحقیق کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا نکوٹین پر مشتمل ای سگریٹس کینسر کا باعث بن سکتے ہیں یا نہیں۔نتائج کے مطابق ویپنگ جسم میں ایسے ابتدائی حیاتیاتی اثرات پیدا کرتی ہے جو کینسر سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں، ویپنگ کینسر سے پہلے پیدا ہونے والی خطرناک تبدیلیوں سے جڑی ہوئی ہے۔