12 وارداتیں ، ڈاکوؤں نے 7شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے
غلام حسین 4لاکھ،نثار 3لاکھ، آصف 2لاکھ نقدی اور موبائل سے محروم گلشن اقبال ، شادمان ، برکی،سمن آباد اور انارکلی سے 5موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی12 وارداتیں،ڈاکوؤں نے 7 شہریوں کو 16لاکھ82ہزار روپے اورموبائل فونز سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں غلام حسین سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،بادامی باغ میں بشارت سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل ،شیراکوٹ میں ممتاز سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل،جوہر ٹاؤن میں نثار سے 3لاکھ روپے اور موبائل ،شادباغ میں آصف سے 2لاکھ روپے اور موبائل ،نولکھا میں احسن سے 20 ہزار روپے اور موبائل ،باغبانپورہ میں وسیم سے 12 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم ملزموں نے گلشن اقبال سے ریاض ، شادمان سے نوید، برکی سے وحید، سمن آباد سے مطلوب اور انارکلی سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔