پنوعاقل:مسلح افراد کے حملے میں پی پی رہنما، ڈرائیور جاں بحق
پنوعاقل (آئی این پی ) ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام حسین کلہوڑو اور ان کے ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق بائیجی چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے غلام حسین کلہوڑو کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے ڈرائیور عبداللہ میتلو شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا، تاہم غلام حسین کلہوڑو اور ان کے ڈرائیور عبداللہ میتلو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ۔