تونسہ:گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق،11زخمی
یارو کھوسہ (نامہ نگار)تونسہ شریف کے پرانے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 11زخمی ہو گئے ،
یارو کھوسہ اور کوٹ ہیبت سے تعلق رکھنے والاحالتی موسیانی کھوسہ خاندان اسلام آباد میں شادی میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا،ٹول پلازہ کے قریب گاڑی رکشے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کنارے گہری کھائی میں جا گری ،35 سالہ خدا بخش ، 13 سالہ ثنا اور 8 سالہ رضوانہ دم توڑ گئی، زخمیوں کو تحصیل ہسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا ۔