دنیا کا سب سے تیز پودا جس کے آگے مرچ بھی پھیکی
لاہور(نیٹ نیوز)مرچ میں پایا جانئوالا کیمیکل کیپساسین اپنی تیزی کے لیے مشہور ہے، لیکن دنیا کا سب سے تیز قدرتی مرکب اس کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔
یہ مرکب ریسینیفیراٹاکسن ہے جو مراکش میں پائے جانیوالے پودے یوفوربیا ریسینیفیرا اور نائیجیریا کے یوفوربیا پوئسونیائی میں پایا جاتا ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے تیز مرچ پیپر ایکس ہے جس کی شدت 2.69 ملین اسکوویل یونٹس ہے ۔ خالص کیپساسین کی شدت 16 ملین اسکوویل یونٹس ہے، لیکن ریسینیفیراٹاکسن کی شدت 16 ارب اسکوویل یونٹس ہے، جو کیپساسین سے تقریباً 1000 گنا زیادہ ہے۔ یہ انسانی جسم میں درد کے اعصاب کو مستقل طور پر ختم کر سکتا ہے اور معمولی رابطہ بھی شدید کیمیائی جلن کا باعث بنتا ہے۔