عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے کوشاں : مریم نواز، کسان ریلیف، موٹر بائیک سبسڈی طریقہ کار کا اعلان

عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے کوشاں : مریم نواز، کسان ریلیف، موٹر بائیک سبسڈی طریقہ کار کا اعلان

موٹر بائیک رجسٹریشن فیس ختم،ٹرانسفر فیس معاف،سبسڈی کیلئے ہیلپ لائن ،ایپ اور پورٹل میسر 25ایکڑ اراضی والے گندم کاشتکاروں کو ایک ایکڑ کیلئے 10لٹر پٹرول 150روپے سستا فراہم کیاجائیگا

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ، کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ساتھ کھڑی رہوں گی،وزیراعلیٰ نے کسانوں کو ریلیف دینے اور موٹربائیک سبسڈی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ۔مریم نواز نے ایک ایکس پیغا م میں لکھاکہ پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں،موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ،ہررجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی جو 20لٹر پر100روپے فی لٹرہوگی۔فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کریں یا موبائل ایپ Maryam ko Batayn استعمال کرسکتے ہیں،فیول سبسڈی کے لئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کیاجاسکتاہے۔

مریم نواز نے کاشتکاروں کے نام ایکس پیغا م میں کہاکہ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی،پنجاب میں ہر ایک ایکڑ کیلئے 10 لٹر ڈیزل پر 150روپے فی لٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عالمی بحران کے دوران تیل کے نرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے ، ہر کسان بھائی کے ساتھ ہوں،شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہنچانے کے لئے ذاتی طورپر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہوں، ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں