جونیئر سکواش چیمپئن شپ ،ماہنور علی کی فائنل میں رسائی

 جونیئر سکواش چیمپئن شپ ،ماہنور علی کی فائنل میں رسائی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کی ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ماہنور علی نے ایشیا نمبر ون اور سیڈ 2 سنگاپور کی جیکینتا ہان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں سب سے چھوٹی بہن ماہ نور علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف کو2-3 سے قابو کرکے ٹرافی پر نظریں مرکوز کرلیں تاہم ان کی بڑی بہن سحرش علی ملائیشیا کی نمبر ون محمد خیرالنظام میسرہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہار گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں