شہزاد رائے کا ملالہ یوسفزئی سے غزہ پر خاموشی کا سوال

شہزاد رائے کا ملالہ یوسفزئی سے غزہ پر خاموشی کا سوال

لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نوبیل انعام یافتہ تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی سے غزہ کی صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کے حوالے سے سوال اٹھا دیا، جس پر ملالہ نے نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی اور ایک اہم تقریب میں اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نشان بھی پہن رکھا تھا۔ہ وہ نہ صرف غزہ بلکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بچوں، خاص طور پر بچیوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کرتی رہی ہیں، جن میں ایرانی اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیاں بھی شامل ہیں۔ ملالہ کے مطابق بعض افراد حقائق جانے بغیر تنقید کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ مسلسل عالمی سطح پر انسانی حقوق اور تعلیم کے مسائل پر بات کرتی رہی ہیں۔ اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور یہ معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں