روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)گزشتہ برس سے آپریشن میں آنے والی ویرا سی روبن آبزرویٹری نے تازہ ترین اپڈیٹ میں ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے۔
روبن آبزرویٹری کے سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اب تک کی سب سے بڑی دریافت کرتے ہوئے 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے ڈھونڈ نکالے ہیں۔اس کے علاوہ آبزرویٹری نے 80 ہزار سے زیادہ پہلے سے معلوم سیارچوں کو بھی دوبارہ ریکارڈ کیاجن میں کچھ ایسے بھی شامل ہیں جو پہلے دیکھے جا چکے تھے مگر بعد میں ان کے مدار واضح نہ ہونے کے باعث ‘گم’ ہو گئے تھے ۔ماہرین ابھی تک روبن کے جمع کیے گئے ڈیٹا کا مکمل تجزیہ بھی نہیں کر پائے ۔ روبن کی تمام سیارچوں سے متعلق دریافتیں روبن آربٹ ویور میں دستیاب ہیں، جبکہ مزید تفصیلات روبن ایسٹیرائڈ ڈسکوریز ڈیش بورڈ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔