انفلوئنسرماہ نور مرزا کا علی رضا پر بے وفائی کا الزام
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا ایک نئے تنازع میں گھر گئے ہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اور علی رضا تقریباً پانچ ماہ تک قریبی تعلق میں رہے۔
ان کے مطابق یہ دوستی سوشل میڈیا سے شروع ہوئی ۔انفلوئنسر کے مطابق، یہ وہ وقت تھا جب علی رضا ایک ڈرامہ پراجیکٹ میں مصروف تھے اور ان کا رویہ نہایت خوشگوار اور مثبت تھا۔ اس عرصے میں انہیں اداکار ایک بہترین انسان محسوس ہوتے تھے، تاہم حالات نے اچانک رخ بدل لیا اورجیسے ہی علی رضا کو شہرت ملی، ان کے رویے میں واضح تبدیلی آگئی۔ اداکار نے اچانک رابطہ ختم کر دیا اور پیغامات کا جواب دینا بھی بند کر دیا، جس سے وہ حیران رہ گئیں۔ماہ نور مرزا نے مزید کہا کہ اس وقت علی رضا غیر شادی شدہ تھے اور ابتدا میں ان کا برتاؤ انتہائی اچھا تھا، مگر وقت کے ساتھ سب کچھ بدل گیا۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ممکن ہے اب اداکار کسی اور کے ساتھ تعلق میں ہوں، خاص طور پر ایک ایسی شخصیت کے ساتھ جن کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔