سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی

سونم کپور نے اپنے دوسرے  بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کر دی۔

اداکارہ نے 29 مارچ کو اپنے شوہر آنند اہوجا کے ساتھ دوسرے بیٹے کو جنم دیا، انہوں نے جمعہ کے روز ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر کے ساتھ سونم نے ایک دل سے لکھا گیا پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے اس میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کے بیٹے کی محفوظ پیدائش میں مدد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں