جنگ بندی کیلئے شہبازشریف اسحاق ڈار، عاصم منیر کی کوششیں غیرمعمولی:نواز شریف
اسلام آباد(اے پی پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتا ہوں کہ ۔۔۔۔
انہوں نے ایک بڑے عالمی بحران کو روکنے اور ایران امریکاکے درمیان سیز فائر یقینی بنانے میں غیر معمولی سفارتی کوششیں کیں۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کی قیادت کی بھی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے امن کا راستہ اختیار کیا۔ نواز شریف نے کہا امید ہے کہ یہ اقدام عالمی سطح پر دیرپا استحکام کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔