اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 9, 2026
انہوں نے کہا کہ وفد ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کرے گا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔