غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، شہدا کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے جاری حملوں میں شدت برقرار ہے اور حالیہ دنوں میں بھی تشدد میں کمی نہ آ سکی، صہیونی فوج مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 824 فلسطینی شہید جبکہ 2 ہزار 316 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مجموعی طور پر غزہ میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 72 ہزار 601 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 419 ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں انسانی بحران کی سنگینی مزید واضح ہو رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں