اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ نے خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے جنگ بندی کا مکمل احترام اور عملدرآمد پر زرو دیا، دونوں رہنمائوں نے خطہ میں امن اور استحکام برقرار رکھنے پر بھی زرو دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں