زر مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے ، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ، سٹیٹ بینک نے تین اپریل 2026 تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ، ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،سٹیٹ بینک کے مطابق اس کے بعد سرکاری ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ اضافے سے 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔