پاکستان کا امریکاایران اعتماد سازی میں کلیدی کردار:عالمی میڈیا

پاکستان کا امریکاایران اعتماد سازی  میں کلیدی کردار:عالمی میڈیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت اور موثر کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حالیہ بین الاقوامی صورتحال، خصوصا امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے تناظر میں پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر اپنی ساکھ مزید مضبوط کی ہے ۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہایت موثر ثالثی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس عمل کو پاکستان کے ذریعے جاری رکھنا اہم ہے ۔

ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ ایران کو اس وقت کسی دوسرے ملک پر وہ اعتماد حاصل نہیں جو پاکستان پر ہے ، جس کے باعث ثالثی کے لیے پاکستان ایک قابلِ اعتماد اور موثر ذریعہ بن کر سامنے آیا ہے ۔سنگاپورین نشریاتی ادارہ چینل نیوز ایشیا نے پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بھارت کیلئے ویک اپ کال قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پراپیگنڈے نے پاکستان کیخلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔معروف تجزیہ کار ڈاکٹر اپرنا پانڈے کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے پاکستان نے اپنی جغرافیائی اہمیت کو عالمی طاقتوں کے ساتھ موثر انداز میں استعمال کیا ہے ، عالمی ماہرین کے مطابق حالیہ جنگی تناظر میں پاکستان کی عالمی پذیرائی کے باوجود زہریلا بیانیہ اگل کر بھارت نے اسرائیل نواز انتہا پسند سوچ کا ثبوت دیا ،مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل کر اسکے شدید منفی اثرات سے خود بھی فرار حاصل نہیں کر سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں