جیل حکام کا بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے بیٹی کی درخواست وصول کرنے سے انکار
راولپنڈی (خبر نگار)بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کی بیٹی کی تحریری درخواست لے کر وکلا اڈیالہ جیل گئے تاہم جیل حکام نے ان کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔
وکیل چو دھری اویس یونس نے بتا یاکہ مبشرہ مانیکا اپنی والدہ سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اس حوالے سے ہم اڈیالہ جیل گئے تھے ،جیل حکام کی جانب سے عدم وصولی غیر قانونی اور پریزنر رولز کی خلاف ورزی ہے ، یہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام درخواست بذریعہ ڈاک بھی بھجوا دی ہے ۔