وزیر آ باد :دو لہا سجے ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا

وزیر آ باد :دو لہا سجے ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد میں دو لہا روایتی گاڑی کے بجائے سجے ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے میرج ہال پہنچ گیا۔

محلہ لکڑ منڈی سے تعلق رکھنے والے زوہیب حسن نے اپنی شادی کو منفرد بنانے کیلئے نرالا انداز اپنایا، دولہا نے نہ صرف نیا ٹریکٹر خریدا بلکہ بارات کیلئے خوبصورتی سے سجا یا ، دولہا خود ٹریکٹر چلاتے سیالکوٹ روڈ پر واقع میرج ہال پہنچا تو وہاں موجود مہمان اور شہری حیران رہ گئے ، ہر کوئی اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے دولہے کے ساتھ سیلفیاں بنانے لگا ۔ زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ عام طور پر لوگ مہنگی گاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں مگر انہوں نے اپنے شوق اور پہچان کاشتکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریکٹر کو ترجیح دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں