آئینی عدالت کے ملازمین کے الائونسز میں 50 فیصد اضافہ
فوری اطلاق ہوگا،یہ مراعات غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل اطلاق نہیں چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری کے بعددفتری حکم نامہ جاری کردیاگیا
اسلام آباد (حسیب ریاض ملک) وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، چیف جسٹس امین الدین خان نے مختلف الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی ۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد باضابطہ دفتری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت عدالت کے ملازمین کے عدالتی اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں موجودہ بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہو گا تاہم یہ اضافی مراعات غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل اطلاق نہیں ہوں گی ۔ مزید کہا گیا ہے کہ ان اضافی اخراجات کو عدالت کے مالی سال 2025-26 کے مختص بجٹ سے پورا کیا جائے گا ، یہ حکم نامہ ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔