پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگا تیل ہے : نجم سیٹھی
ٹیکس ان چیزوں پر لگایا جاتا جس سے عوام بچ نہیں پاتے :سینئر تجزیہ کار وزیراعظم عوام پر بوجھ مت ڈالیں :پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کیلئے سارے خطے میں سب سے زیادہ مہنگا تیل ہے اور کافی حد تک مہنگا ہے ، اگر اکانومی گروتھ نہیں کرے گی تو ٹیکس کہاں سے آئے گا ،ٹیکس کے پیسے پورے کہاں سے ہوں گے ، توپھر یہی طریقہ ہے ،ٹیکس ان چیزوں پر لگایا جاتا جس سے عوام بچ نہیں پاتے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سٹاک ریزروز نہیں ہیں، بھارت کے پاس تیل کے ریزروز ہیں اور وہ ان کے ساتھ استحکام پیدا کرتاہے ،چین بھی ایسا کرتا ہے ،اسی طرح اور بھی بڑے ممالک ایسا کرتے ہیں،ہمارے پاس نہیں ہیں کیونکہ ہمارے پاس پیسے نہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری معیشت کا براحال ہے ، آئی ایم ایف سے 15 لاکھ امریکی ڈالرلے کر بڑے خوش ہوجاتے ہیں ، حکومت اس وقت مشکلات کا شکار ہے ،یہ کہنا کہ ہم نے اتنا کچھ کیا اور ہمارے لئے کوئی فسلیٹیز نہیں ، میں سمجھتا ہوں پاکستان جو تیل لے رہا ہے اس پر کوئی پابندیاں نہیں ، مگر مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کے پاس پیسے نہیں،یہ جو حکومت تیل مہنگا کررہی ہے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت کا یہ خیال ہے کہ ہم پاور میں ہیں، بات یہ ہے کہ ایک حد تک عوام پر پریشر ڈالا جاسکتا ہے ، حکومت کو پھر کہہ رہا ہوں کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے ، شہبازشریف کو میری یہ ریکوئسٹ ہو گی باقی خرچے کم کریں،عوام پر بوجھ مت ڈالیں،سب سے زیادہ بوجھ بجلی اور پٹرول کا ہے ، اس معاملہ پر عوام کیلئے جو کرنا ہے کریں، تیل کی قیمت کوکم کرنا چاہئے ، مگر جب تک عوام ان کے گلے نہیں پڑ یں گے یہ ایسا نہیں کریں گے ۔