گندم کی بندش :وزیر اعلیٰ ،گورنر خیبر پختونخوا کی ایک اورملاقات

گندم کی بندش :وزیر اعلیٰ ،گورنر خیبر پختونخوا کی ایک اورملاقات

سہیل آفریدی ،فیصل کنڈی کی سی این جی ،گندم بارے مشترکہ جدوجہد پر گفتگو وفاقی حکومت خیبر پختونخوا سے کئے گئے وعدے کو پورا کریگی،دونوں رہنما پرامید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن،اے پی پی) گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی نے گندم کی بندش کوآئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ، یہ ملاقات نامزد صوبائی وزیر عدنان قادری کی حلف برداری کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر پیر نور الحق قادری، آئی جی ذوالفقار حمید بھی موجود تھے ، دونوں رہنمائوں نے گندم کی بندش، سی این جی سٹیشنز کے مسائل کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ گندم کی بندش کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی حکومت صوبے کے ساتھ کئے وعدے کو پورا کرے گی،ملاقات میں عید کے بعد صوبے کے مقدمے کے حوالے سے ایوان کی سیاسی جماعتوں اور صوبے کی سیاسی قیادت کے مشترکہ کردار پر بھی مشاورت کی گئی،پیپلز پارٹی کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں صوبائی صدر محمد علی باچا، جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ ، فرزند علی وزیر، ملک فاروق، سید سلیم شاہ شامل تھے ۔وفد نے خیبرپختونخوا کو گندم اور سی این جی سٹیشنز کی بندش کیخلاف گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں