بجٹ 5جون کو پیش ،قومی اسمبلی ،سینیٹ کے اجلاس طلب

بجٹ 5جون کو پیش ،قومی اسمبلی ،سینیٹ کے اجلاس طلب

صدر زرداری نے قومی اسمبلی،سینیٹ کے اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ایجنڈا چند روز میں جاری ہوگا،آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بیشتر معاملات طے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی، واضح رہے کہ آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا،ملک کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے پیش کیا جانا ہے جس کے لیے بیشتر معاملات طے پا گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں