پختونخوا کا ٹیکس فری بجٹ تیار، حجم 2300 ارب متوقع

پختونخوا کا ٹیکس فری بجٹ تیار، حجم 2300 ارب متوقع

مرکز سے 1671 ارب ملنے کا تخمینہ،بجلی منافع کی مد میں 107ارب ملیں گے اپنے وسائل سے 150ارب آمدن کا تخمینہ، 99 ارب ٹیکسوں سے ملنے کی توقع

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی، جس کے تحت اگلے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2300 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے مرکز سے 1671 ارب روپے ملنے کا امکان جن میں 159 ارب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ہوں گے ۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں 107 ارب روپے ملنے کا امکان ہے جن میں 36 ارب اگلے سال جبکہ 71 ارب بقایاجات کی مد میں ملیں گے ۔ صوبے کو اپنے وسائل سے 150 ارب آمدنی کی توقع ہے ، 99 ارب ٹیکسوں جبکہ 51 ارب دیگر مدات سے حاصل ہوں گے ۔ صوبے کے ضم اضلاع میں جاری اور ترقیاتی کاموں کے لیے 334 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی ترقیاتی امداد کا حجم 160 ارب روپے رہنے کا امکان ہے ۔صوبے کے بندوبستی اضلاع کے لیے 1971 ارب روپے مالیت کے بجٹ کا حجم تیار کیا گیا، بندوبستی اضلاع میں اخراجات جاریہ پر 1545 ارب روپے جبکہ ترقیاتی کاموں پر 426 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں