تربیلا، منگلا، چشمہ آبی ذخائر میں 34 لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی موجود
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے ۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 76 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک ، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک ، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک ہے ۔ تربیلا ،چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔