سرکاری حج سکیم، آج جدہ سے 21 پروازیں پاکستان کیلئے اڑان بھریں گی

سرکاری حج سکیم، آج جدہ  سے 21 پروازیں پاکستان  کیلئے اڑان بھریں گی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سرکاری حج سکیم کے تحت آج یکم جون کو 21 حج پروازیں جدہ سے پاکستان واپسی کے لئے اڑان بھریں گی۔

اسلام آباد کے لئے 5 پروازیں، کراچی اور لاہور کے لئے 4، 4 ،ملتان کے لئے 2، سیالکوٹ اور فیصل آباد کیلئے 2، 2 جبکہ کوئٹہ کے لیے 1 پرواز روانہ ہو گی حج فلائٹ آپریشن کے پہلے دو روز میں5628حجاج کو وطن واپس بھیجا جائے گاسرکاری فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے ، سعودی ایئر، ایئر سیال اور ایئر بلیو حصہ لیں گی ، تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار حجاج پر مشتمل پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں