پی ایس ڈی پی 1126ارب GDPہدف 4فیصد رکھنے کی تجویز
پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج، وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندگان شریک کمیٹی کی تجاویز قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائینگی، اجلاس 3جون کو متوقع ہے
اسلام آبا د (این این آئی) آئندہ مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی مد میں ایک ہزار 126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس (آج)ہوگا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائیگی۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے اور کمیٹی کی تجاویز قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی جس کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی مد میں 1 ہزار 126 ارب روپے اور جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مختص کرنے کی بھی تجویز ہے ۔