امریکی صحافی نکولس کرسٹوف کا شہبازشریف کو خراج تحسین ،سوشل میڈیا بیان اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکردیا

امریکی صحافی نکولس کرسٹوف کا  شہبازشریف کو خراج تحسین ،سوشل  میڈیا بیان اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی صحافی اور دو بار پلٹزر انعام یافتہ نکولس کرسٹوف نے وزیراعظم شہباز شریف کے سوشل میڈیا بیان کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اسے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

67 سالہ نکولس کرسٹوف فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی تشدد سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے لا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور ایران تینوں نے موجودہ تنازع کے دوران کئی غلطیاں کیں اور اہم مواقع ضائع کئے ،اس پورے معاملے میں پاکستان کا ثالثی کردار انتہائی قابلِ تعریف ہے ، جس نے مستقل مزاجی اور سنجیدگی کے ساتھ مختلف اور سخت مؤقف رکھنے والے فریقین کے درمیان امن کی کوششیں کیں۔امریکی صحافی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی ان سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔نکولس کرسٹوف نے جس بیان کو شیئر کیا، اس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں