سنیپ چیٹ کا کم عمر صارفین کی سیکیورٹی کے لیے اہم قدم!

سنیپ چیٹ کا کم عمر صارفین کی سیکیورٹی کے لیے اہم قدم!

لاہور(نیٹ نیوز)سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سنیپ چیٹ نے کم عمر صارفین کی آن لائن رسائی کو مزید محدود کرنے کے لیے ایک اہم تبدیلی متعارف کرا دی ہے ۔

اب 13 سے 15 سال کی عمر کے نوجوان صارفین سپاٹ لائٹ کے عوامی ورژن پر ویڈیوز شیئر نہیں کر سکیں گے ۔سپاٹ لائٹ سنیپ چیٹ کا شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ہے ، جہاں اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز ایپ استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص دیکھ سکتا ہے ۔ماضی میں 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کو یہاں مواد پوسٹ کرنے کی اجازت تھی۔ تاہم، ان کی پروفائلز کو عوامی پوسٹس کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاتا تھا۔ البتہ، نئی پالیسی کے تحت 13 سے 15 سال کے صارفین کا مواد اب عام سپاٹ لائٹ فیڈ میں نظر نہیں آئے گا۔اس کے بجائے پلیٹ فارم ایک نیا ‘پروفائل’ فیچر متعارف کرا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں